خواب اور اس کی تعبیر -آپ کے ہر خواب کی تعبیر

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے

سانپ
(1) خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر مال دار دشمن ہے۔
(۲) اگر گھر میں سانپ گھس جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ دشمن اس سے فریب کرے گا، اگر وہ اسے مار دے تو وہ دشمن پر غالب آ جائے گا۔
(۳) اگر سانپ کو بستر کے اوپر ماردے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی بیوی فوت ہو جائے گی۔
(۴) اگر گھر سانپوں سے بھر جائے اور ان سے خوف زدہ بھی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنےگھر میں مسلمانوں کے دشمن اور اہل بدعت کو دیکھے گا۔
(۵) اگر مردہ سانپ نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالٰی اس آدمی کے دشمن کو بلا مشقت ختم کر دے گا۔
(6) اگر سانپ گھر کے اندر بھی آرہے ہوں اور باہر بھی جارہے ہوں اور وہ تکلیف بھی نہ دیں تو اس سے مراد اس کے عزیز واقارب دشمن ہیں ۔

سانپ کا منتر کرنے والا :
اس سے مراد شر پسندوں کے ساتھ رہنا اور دشمن سے رواداری برتنا ہے۔

سایہ
(1) موسم گرما میں خواب میں سایہ دیکھنے سے مراد آرام، ذاتی مفاد اور شان و شوکت ہے۔
(۲) اگر سائے میں بیٹھ کر گرمی سے بچاؤ حاصل کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ پریشانی سے نجات پا کر کے رزق حاصل کرے گا۔
(۳) عورت کو سایہ نظر آئے تو اس سے مراد اس کا خاوند ہے۔
(۴) اگر بے خاوند عورت سائے میں بیٹھ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔
(۵) اگر کوئی شخص سائے میں بیٹھ کر ٹھنڈک محسوس کرے، پھر دھوپ میں چلا جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی غریبی ختم ہو جائے گی۔

سبز گھاس:
(1) اس کی تعبیر دینی اصلاح اور بہتری ہے۔
(۲) اگر لوگ گھاس کو ہاتھ میں لیے ہوئے ہوں تو اس سے مراد رواں سال کی خوش حالی ہے۔
(۳) اگر غریب آدمی گھاس اکٹھی کر رہا ہو یا اسے کھا رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دولت مند بن جائے گا۔

سپاہی
اگر سپاہی اپنے مددگاروں کے ساتھ آئے تو اس سے مراد غم اور پریشانی ہے۔

ستاره
(۲) گھر میں ستارہ نظر آئے اور اس کی روشنی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ معزز لوگ کسی پریشانی کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
(1) اس سے مراد ” معزز آدمی ہے۔

ستون
(1) اس سے مراد دین اور مذہب ہے۔
(۲) کئی ستون دیکھنے کی تعبیر مددگار لوگ ہیں۔
(۳) جامع مسجد کا ستون اپنی جگہ سے ہٹ جانے کی تعبیر کسی حکمران کا باغی ہونا ہے۔

سجدہ کرنا:
(1) اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنے سے مراد و شمن کے خلاف کامیابی اللہ تعالیٰ کی مغفرت ، خطرات سے نجات ، مقصد کا حاصل ہونا اور معافی ملنا ہے۔
(۲) اگر غیر اللہ کو سجدہ کرے یا غیر ارادی طور پر پیشانی کے بل گرے ، تو اس سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔
اگر یہ خواب دیکھنے والا کسی کے ساتھ مقدمہ بازی کر رہا ہے یا تجارت کرتا ہے تو اسے خسارہ ہوگا ، اگر اسے کوئی ضرورت درپیش ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ضرورت پوری نہیں ہوگی ۔
(۳) سجدے کی تعبیر اتباع سنت لئے کی کم اور جنت میں نبی اکرم ملنے کی یتیم کی رفاقت بھی ہو سکتی ہے۔
(۴) سجدہ شکر کی تعبیر مصیبت کامل جانا اور روزی کا تسلسل ہے۔سراب اس سے مراد نامکمل غلط کام ہے، اگر خواب دیکھنے والا کسی چیز کے حصول کا اُمیدوار ہوتو وہ اس سے محروم ہو گا اور وہ اسے حاصل نہیں ہوگی۔

سردی
(1) خواب میں سردی دیکھنے سے مراد غربت ہے۔
(۲) اگر سائے میں بیٹھ کر سردی محسوس ہو اور وہ دھوپ میں چلا آئے تو اس سے مراد غربت کا خاتمہ ہے۔
(۳) اگر دھوپ میں حرارت محسوس ہو اور وہ سائے میں چلا آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔

سر
مرسے مراد سرداری اور راس المال ہے، سر بڑا ہونا عزت میں اضافے کی دلیل ہے۔ اور چھوٹا ہونا عزت میں کمی کی علامت ہے۔ اگر کسی حکمران یا لوگوں کے سامنے سر جھکا رکھا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کوئی گناہ کرے گا اور ندامت زدہ ہوگا۔
(۲) اگر اس کا سر گدھے جیسا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نماز کے دوران امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے
جیسا کہ حدیث پاک میں بیان ہوا ہے یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ جاہل اور بے وقوف ہو جائے گا۔
3.اگر کوئی آدمی پریشان حال ہو اور خواب میں اس کا سر کٹا ہوا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہونے والی ہے اور اگر وہ مقروض ہو تو اس کا قرض ادا ہونے والا ہے۔ اگر سر کاٹنے والے کو جانتا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی طرف سے اسے کوئی اچھی چیز ملے گی۔

سر کہ
(1) اس کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والا مال و دولت کے ساتھ ساتھ پر ہیز گاری ، برکت اور لمبی زندگی سے بہرہ ور ہو گا۔
(۲) اگر روٹی کے ساتھ سر کہ کھائے تو اس سے مراد خوشی و مسرت ہے

سرمه
(1) اس سے مراد دولت اور اتقاء وصالحیت میں اضافہ ہے۔
(۲) اگر وہ نابینا ہو تو یہ اس کے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
(۳) اگر کنواری عورت سرمہ لگائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔

سرمه دانی
(1) اس سے مراد نیک اور با ادب عورت ہے۔
(۲) اگر غیر شادی شدہ مردسرمہ لگانے کے لیے سرمہ دانی میں سر چھو ڈالے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے۔

شرور
اس سے مراد مصیبت کا ازالہ بھی ہوسکتا ہے اور نیک عمل بھی۔

سفارش:
خواب میں سفارش کرنے کی تعبیر عزت اور اجر و ثواب ہے۔

سفر کرنا:
اگر سفر کرنے والا غریب ہوتو وہ دولت مند ہو جائے گا۔
(۲) سفر کرنے کی ایک تعبیر ایک حالت سے دوسری حال میں تبدیل ہونا ہے۔
(۳) سفر سے واپسی کی تعبیر تو بہ کرنا، گناہوں کو چھوڑنا اور ضرورت کا پورا ہونا بھی ہوسکتا ہے
(۴) اگر مریض خواب میں دور دراز کے علاقے کا سفر کرے یا کسی نامعلوم گھر میں چلا جائے تو سیہ اس کی وفات کی علامت ہے
(۵) سفر سے عذاب اور مشقت بھی مراد ہو سکتا ہے۔

سفر سے واپسی :
(1) یہ پریشانی سے نجات کی علامت ہے۔
(۲) گناہوں سے تو بہ کرنا بھی اس کی تعبیر ہوسکتی ہے۔

سفید رنگ:

اگر رخساروں کا رنگ گورا ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ شخص عزت و منصب حاصل کرے گا۔

سلام کہنا:

(1) اگر خواب میں ایسے شخص کو سلام کہے، جس سے کوئی عداوت اور دشمنی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ جسے سلام کہا گیا ہے اسے اس کی طرف سے خوشی اور اچھائی میسر آئے گی ۔ اگر اس کے ساتھ عداوت ہو تو یہ اس کی عداوت سے محفوظ رہے گا۔ اگر دونوں کا تجارتی تعلق ہو اور وہ سلام کا جواب بھی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ دونوں کی تجارت بہتر رہے گی ، اگر جواب نہ دے تو یہ تجارت کی ناکامی کی علامت ہے۔
(۲) اگر دشمن سے مصافحہ اور معانقہ کرے تو یہ عداوت کے خاتمہ کی علامت ہے، اگر لوگوں کے پاس پہنچ کر سلام کہنے سے پہلے گفتگو کرے تو یہ سنت کی مخالفت کی علامت ہے۔

حضرت سلیمان علیہ سلام :
(1) حضرت سلیمان نکالینام کو خواب میں دیکھنا حکمرانی اور اقتدار ملنے کی علامت ہے۔
(۲) اس خواب کی تعبیر مشکلات کی آسانی اور اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر مقام سے بھی کی جاسکتی ہے۔


سمندر

(1) سمندر طاقت ور بادشاہ کی علامت ہے، دور سے سمند دیکھنا آزمائش کی علامت ہے۔ اگر سمندر کے پاس کھڑا ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے حکمران کی طرف سے کسی چیز کا سامنا ہوگا۔
(۲) اگر عورت خواب میں سمندر دیکھے تو اس سے خاوند بھی مراد ہوسکتا ہے۔
(۳) سمندر کا چھوٹا سا حصہ مال دار عورت کی نشان دہی کرتا ہے۔

سنگ مرمر
(1) ان سے مراد عزت، شان و شوکت ، مال و دولت اور خوبصورت بیوی ہے، خواب میں انہیں دیکھنے والا غربت کے بعد دولت مندی حاصل کرے گا۔
(۲) اگر سنگ مرمر کے بنے ہوئے حوض وغیرہ نظر آئیں تو یہ پریشانی اور غم کے خاتمہ اور خوشی حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اس کی تعبیر عالی نسب عورتیں ، خوب صورت اولاد، بلند و بالا مکانات اور رزق بھی ہو سکتی ہے۔

سسننا
(۱) اگر خواب میں قرآن مجید یا حدیث رسول سنے تو اس سے ہدایت یافتہ ہونا اور اللہ تعالیٰ کی یاد مراد ہے۔
(۲) اگر کسی انسان کی بات غور سے سن رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اسے رسوا کرنا اور اس کا راز فاش کرنا چاہتا ہے۔

سوار ہونا :
(1) کسی بھی جانور کی سواری کی تعبیر عزت و منصب ہے۔
(۲) اگر گھوڑے پر سوار ہو کر اسے صحیح طور سے چلا نہیں سکتا تو اس کی تعبیر خواہش کی پیروی ہے۔

سوراخ
(1) اس سے مراد اہل بدعت کی پیروی ہے۔
(۲) اگر سوراخ سے کوئی حیوان باہر آئے تو اس سے مراد منہ سے نکلنے والی بات ہے۔سوزش

سوزش
کی تعبیر اضافہ ہے۔

سورج گرہن
اس کی تعبیر لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے۔

سورج
(1) نیند میں سورج دیکھنے سے مراد حکمران یا باپ یا گورنر ہے، اگر گھر میں سورج طلوع ہو جائےتو اس سے مراد یہ ہے کہ دیکھنے والے کو عزت اور شان و شوکت حاصل ہوگی۔
(۲) سورج کی تعبیر رزق، ہدایت، اتباع اور بیماریوں سے شفا بھی ہوسکتی ہے۔

سولی پر چڑھانا
جسے سولی پر چڑھایا جائے ، یہ اسے شان و شوکت اور حکمرانی ملنے کی علامت ہے۔

سوکن :
اس سے مراد پریشانی اور مصیبت بھی ہوسکتی ہے۔

سونا
سوناد دیکھنے کی تعبیر ، رزق اور غم سے نجات ہے۔

سوئی
(1) اگر سوئی میں دھاگہ ہو اور دیکھنے والے کے معاملات منتشر ہوں تو سید ان کے مجتمع ہو جانے کی علامت ہے۔
(۲) اگر سوئی سے سلائی کر رہا ہو اور وہ ٹوٹ جائے اور گم ہو جائے تو یہ اس کے معاملات منتشر اور خراب ہونے کی علامت ہے۔

سیاہی:
خواب میں سیاہی دیکھنے کی تعبیر سرداری اور مال و دولت ہے۔

سیرابی
(1) اگر پیاس لگنے کے بعد سیراب ہو تو اس سے مراد تنگی کے بعد آسانی سے کام پورا ہونا، غربت سے امارت میں آنا اور چھوٹ جانے والے علم کا حصول ہے۔
(۲) سیرابی ، دینی اصلاح اور استقامت کی نشانی ہے۔سیڑھی:

سیڑھی
(1) سیڑھی کی تعبیر بلندی کے اسباب و وسائل ہیں۔ (۲) اگر مسافر سیڑھی سے اترے تو یہ سفر سے واپسی کی علامت ہے، اگر صاحب منصب سیڑھی سے اترے تو یہ اس کے معزول ہونے کی علامت ہے۔

سیلاب
(1) سیلاب سے مراد دشمنوں کا حملہ ہے۔
(۲) اگر سیلاب سے لوگ مستفید ہوں تو اس سے مراد مسلسل نیکیاں ہیں۔

سینہ
(1) خواب میں کافر کا سینہ فراغ اور خوبصورت نظر آنے کی تعبیر اسلام لانا ہے۔
(۲) نافرمان کے لیے اس کی تعبیر فرماں برداری اور تو یہ ہے۔
(۳) سینہ فراغ ہو ا تنگی کے آسان ہونے کی علامت ہے۔
(۴) سینہ تنگ ہونا گمراہی کی نشانی ہے۔

سینگی لگوانا:
(1) اگر سینگی لگانے والاسینگی لگادے اور خواب دیکھنے والے نے کسی کا حق دینا ہو تو وہ بذریعہ حکومت اسے ادا کرے گا۔
(۲) اسے خواب میں دیکھنے والا شادی کرنا چاہتا ہو تو یہ اس کی شادی ہونے کی علامت ہے۔
(۳) سینگی لگانے والے کو دیکھنا پریشانیوں سے نجات اور بیماریوں کے خاتمہ کی بھی علامت ہے۔

شادی کرنا:
شادی کر نا پریشانیوں کے خاتمہ کی علامت ہے۔
(1) خواب میں شادی ہونا اللہ تعالی کی خصوصی عنایت کی دلیل ہے۔
(۲) شادی کی تعبیر صنعت و حرفت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ایک عورت سے شادی ہو جائے اور وہ مرجائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ صنعت و حرفت باعث تکان ہوگی۔
(۳) زانیہ عورت سے شادی کرنا زنا کار ہونے کی علامت ہے۔
(۴) اگر بیمار عورت کی خواب میں شادی ہو اور وہ خاوند کونہ دیکھے اور نہ ہی معلوم کرے تو اس سےمراد یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والی ہے۔ بیمار آدمی کے خواب کی بھی یہی تعبیر ہے۔
(۵) اگر غیر شادی شدہ یا شادی شدہ عورت خواب میں شادی کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیک کام کرے گی اور اسے اچھا صلہ ملے گا۔
(6) اگر کوئی مرد شادی کرے جبکہ پہلے سے اس کی ایک یا زیادہ بیویاں ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مال و دولت اور عہد و حاصل کرے گا۔
(۷) کسی محرم عورت سے شادی کرنے کی تعبیر دیار حرم کی زیارت اور صلہ رہی ہے۔

شاعری
شاعر کی تعبیر گمراہ آدمی ہے، جس کے قول وفعل میں تضاد ہو۔

شتربان:
شتربان کو خواب میں دیکھنا سفر کرنے اور مریضوں کے فوت ہو جانے کی علامت ہے۔شتر مرغ اس سے مراد عورت ہے، کچھ علماء کہتے ہیں اس سے مراد کوئی بھی نعمت ہے۔

شراب
(1) اس کی تعبیر حرام مال و دولت اور ضلالت و گمراہی ہے۔ (۲) اگر شراب کشید کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اس کے ہاتھوں بڑے کام سرانجام پائیں گے۔
(۳) شراب کی تعبیر آزمائش فسق و فجور، دشمنی اور بغض و عداوت بھی ہے۔
(۴) شراب کی تعبیر عقل ختم ہو جانایا پریشان ہونا بھی کی جاسکتی ہے۔

شراب فروش کی دُکان ( مے خانہ):
اس سے مراد پریشانی اور برائی کا سامان ہے۔

شراکت داری
اگر اپنے سے اچھے آدمی سے شراکت کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ غربت امارت میں تبدیل ہو جائے گی۔

شرح صدر
یہ گناہ گار کی تو بہ کی علامت ہے۔

شرم و حیا:
برے کاموں سے رک جانے اور ایمان اور رزق بڑھنے کی علامت ہے۔شطرنج کھیلن مکر وفریب ، جھگڑ او فساد اور حسد کی علامت ہے۔

حضرت شعیب علیہ السلام
خواب میں حضرت شعیب علیہ السلام دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ کوئی کام در پیش ہوگا ، وہ اسے تکلیف دیں گے، پھر یہ ان پر غالب آجائے گا۔

شفقت و مہربانی:
خواب میں کمزور آدمی پر مہربانی کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس پر مہربانی فرمائے گا، اگر اس پر کوئی دوسرا شخص مہربانی کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ میسن ہے۔

شکاری
اس سے مراد عورتوں سے لگاؤر کھنے والا اور ان سے حیلہ سازی کرنے والا شخص ہے۔

شلوار
اس سے مراد عورت ہے، اگر نئی شلوار لے لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت سے شادی کرے گا

شہتوت
شہتوت کھانے کی تعبیر فراخی رزق ہے۔
(1) اس سے مراد رزق حلال ہے، نیک آدمی کے لیے شہد کی تعبیر ایمانی حلاوت ، تلاوت قرآن اور دیگر نیک عمل ہیں۔ دنیا دار کے لیے بلا مشتقات حاصل ہونے والی نغنیمت ہے۔
(۲) شہد بیماری سے شفایاب ہونے کی علامت ہے

شہر
اس سے مراد خوش حالی اور مال ہے۔
اگر خواب میں دیکھے کہ وہ شہر میں داخل ہو گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ خوف و ہراس سے پر امن ہو گیا ہے۔

امام ابن سیرین شہروں میں داخل ہونا پسند کرتے تھے، ان سے باہر نکلنا پسند نہیں کرتے تھے۔
کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ))(القصص: ۲۱)
پھر موسیٰ وہاں سے خوف زدہ ہو کر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے کہنے لگے: اے پروردگارا مجھے ظالموں کے گروہ سے بچالے۔”

شیر
(1) اس سے مراد تشدد اور ظالم بادشاہ ہے
(۲) اس سے مراد تکبر ، جہالت خود پسندی اور دنگا فساد بھی ہو سکتا ہے۔
(۳) کچھ علماء کہتے ہیں کہ شیر سے مراد غلبہ پانے والا دشمن ہے۔

اس سے مراد عورت ہے، کیونکہ حدیث میں آتا ہے: رفقًا بِالْقَوَارِير )صابن

صابن
صابن سے کپڑا دھونے کی تعبیر شفایاب ہونا ،توبہ کرنا، پریشانی کا ختم ہونا اور قرض کی ادائیگی ہے۔

صبح
(1) صبح ہو جانے کی تعبیر کشادگی اور وعدہ پورا کرتا ہے۔
(۲) اگر قیدی کو صبح نظر آئے تو وہ قید سے نکل جائے گا۔
(۳) اگر گناہ گار اور غافل شخص دیکھے تو یہ اس کے تائب ہونے کی علامت ہے۔
اگر تجارت میں خسارہ پانے والا دیکھے تو یہ اس کی تجارت کے بڑھنے اور رزق میں اضافہ ہونے کی علامت ہے۔
(۵) اگر عوام الناس میں سے کوئی شخص دیکھے اور وہ گلی یا ظلم یا قحط سالی یا آزمائش میں ہوں تو وہ ان سے نجات پالیں گے۔

صبر کرنا:
(1) صبر کرنا بلند مرتبہ ہونے اور خوش خبری کی علامت ہے۔
(۲) صبر کی تعبیر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ قابل اندیشہ بات کا انجام بہتر ہوگا۔

صحابه کرام رضوان اللہ علیہم
(1) اگر کوئی شخص انہیں اچھی حالت میں دیکھے تو یہاس کے حسن اعتقاد دوران کا پیروکار ہونے کی علامت ہے۔
(۳) اس کی تعبیر علم کا پھیلنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر بھی ہوسکتی ہے۔
(۳) اس کی تعبیر با ہمی الفت ومحبت ، تعاون اور حسد و عداوت سے تحفظ بھی ہو سکتی ہے۔
(۴) یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے مراد ان کے دور میں رونما ہونے والی نمایاں صورت ہو۔ مثلاً : فتنے کا اندیشہ یا عدل وانصاف کا چہ چاوغیرہ۔
(۵) کسی صحابی کے دیدار کی تعبیر اس کے نام سے اشتقاق کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ مثلاً: سعد اور سعید کی تعبیر سعادت مندی ہے۔
(1) ان کا دیدار ان کے حسب مرتبہ خیر و برکت ہونے کی بھی علامت ہے۔

صدقہ
صدقہ کی تعبیر مصیبت کامل جانا مریض کا تندرست ہونا اور رزق میں اضافہ وبرکت ہے۔”

صلح
صلح کی تعبیر خوف کا ختم ہو نا اور تھکاوٹ کا دور ہوتا ہے۔

ضائع کرنا:
خواب میں کسی اچھی چیز کو ضائع کر دینے کی تعبیر بہتر صورت حال کو از خود خراب کرتا ہے۔

طاعون
حکمران کی طرف سے سزا یا جنگ کی علامت ہے۔

طلاق
(1) طلاق دینے کی تعبیر موجودہ حالات کا بدل جاتا ہے۔۲) اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بے نیاز ہو جائے گا۔ کیونکہ باری تعالی کا ارشاد ہے:
وَإِنْ يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللهُ كُلَّا مِنْ سَعَتِهِ ( )) (النساء : ۱۳۰)
اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالی اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کردے گا۔

طلاق یافتہ عورت سے رجوع کرنا:
(1) اس کی تعبیر حق کا خاتمہ ہے۔
(۲) اس کی تعبیر سابقہ مذہب یا چیٹے کو اختیار کرنا بھی ہے۔خواب میں ظلم کرنے کی تعبیر تخریب کاری میں جلد بازی ہے۔
(۲) اگر خواب میں مظلوم بد دعا دے رہاہو تو اللہ تعالی کی پکڑ سے بچنے کی فکر کرے۔

عالم
(1) عالم کو دیکھنا بلند مرتبہ ہونے اور تعریف و توصیف کی بشارت ہے۔
(۲) علماء کو دیکھنا علم میں اضافے اور ہدایت کی علامت ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالی کی طرف سے اہل زمین کے خیر خواہ ہیں۔

عاجزی
عاجزی سے مراد بیوی ہے۔

عجوه
اس سے مراد جمع کردہ حلال اور پاکیز و مال ودولت ہے۔

عدت گزارنا
اگر عورت خواب میں عدت گزار رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے پریشانی لاحق ہوگی یا اسے طلاق ہوگی ، جس کی وجہ سے اسے عدت گزارنا ہوگی۔

عرفات کا میدان:
(1) میدان عرفات دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ مسافر یا گم شدہ رشتہ دار خوش ہو کر واپس آ جائے گا،اگر خواب دیکھنے والے کا کسی سے جھگڑا ہو تو وہ اس سے صلح کرے گا۔
(۲) میدان عرفات سے حج بھی مراد ہوسکتی ہے۔

عشق
عشق آزمائش کی علامت ہے، اگر خود کو عاشق دیکھے تو وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوگا۔ کیونکہ عاشق پریشان اور غمزدہ رہتے ہیں۔

عصا

عصاے مراد امر بالمعروف و نہی عن المنکر دشمنوں کے خلاف فتح مقصد کا حصول اور غلبہ حق ہے۔

عقیقہ
(1) عقیقہ کرنا “لڑکے کی خوش خبری ہے یا پھر اس کی تعبیر مسافر یا گم شدہ کی واپسی ہے۔
(۲) اس سے مراد ایمان اور اتباع سنت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

علم حاصل کرنا:
قرآن مجید ، حدیث شریف ، حکمت یا صنعت و حرفت سیکھنے سے مراد غربت سے دولت مندی اور گمراہی سے ہدایت کی طرف جانا ہے۔

عمارت
(1) نئی عمارت دیکھنے سے مراد د نیوی فائدے کا حصول ہے۔
(۲) عمارت کی تعبیر بیوی کی رخصتی بھی ہوسکتی ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص کسی شہر یا قصبے میں عمارت قیر کر رہا ہو تواس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی عورت سےشادی کرے گا۔

عمارت گرنا
(1) گھر گر جانے سے مراد وفات ہے۔
(۲) اگر گھر اپنے اوپر گر جائے یا اس کا کچھ حصہ گر جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس میں فوتہوگا یا اس پر کوئی بڑی مصیبت آئے گی۔
(۳) اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا گھر گر گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا خاوند فوت ہونے والا ہے۔

حضرت عمر بن خطاب رضوان اللہ علیہم
(1) حضرت عمر کی زیارت لمبی عمر پانے ، قابل تعریف اور حق گو ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر کسی قحط زدہ شہر میں ان کی زیارت ہوتو اس سے مراد یہ ہے کہ وہاں بہت زیادہ بارش ہوگی۔
اگر ظلم وستم کا علاقہ ہو تو وہاں عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا۔
(۳) اگر وہ خواب میں کسی کو کوڑا لگائیں یا سزا کی دھمکی دیں تو اسے اپنے کرتوت سے باز آ جاناچاہیے۔

عنبر
(1) عنبر سے مراد دولت اور دنیوی مفاد ہے۔
(۲) اگر عنبر استعمال کرلے تو یہ اچھی یاد کی علامت ہے۔

عورت
(1) عورت سے مراد فتنہ ہے، اگر عورت آرہی ہو یا جارہی ہو تو اس سے مراد برائی کی دعوت ہے۔
(۲) سیاور تنگ اور بکھرے ہوئے بالوں والی عورت سے مراد و با ” ہے۔
(۳) نیک عورت سے مراد ” خوشی اور استفادہ ہے۔
(۴) بوڑھی عورت سے مراد دنیا ” ہے۔
(1) اگر آدمی کی طرف آرہی ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا اس کے پاس آئے گی۔
(۷) عورت کی تعبیر اچھا سلوک کی جانے والی چیز بھی ہو سکتی ہے۔
(۸) عورتوں کا جہاد کرنا حج کرنے کی علامت ہے۔

عورت کا دودھ پینا:
(1) عورت کا دودھ پینا ضرورت مند ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر عورت خواب میں دیکھے کہ کسی آدمی نے اس کا دودھ پیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس سے مال و دولت لے گا۔
(۳) اگر مریض کو دودھ پلایا جارہا ہو تو وہ مرض سے شفایاب ہوگا۔

عید
عید منانے سے مراد پریشانیوں سے نجات اور خوشی و مسرت کا لوٹ آنا ہے۔ عید سے مرادمعیشت کی فراخی اور زیادہ خرچ کرتا ہے۔

عیدگاه
عید گاو د یکھنے کی تعبیر بھی خوشی و مسرت اور پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔

حضرت عیسی
(1) حضرت عیسی سے مراد با برکت ، کثرت سے سفر کرنے والا ، نیک، قناعت پسند اور علم طلب جاننے والا آدمی ہے۔
(۲) اگر ان کا دیدار کسی شہر یا مجمع عام میں ہو، جہاں لوگ پریشان ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس سے نجات پانے والے ہیں۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں ۔) ان کا دیدار باعث عزت و برکت ہے۔
(۴) اگر مریض کو دیدار ہوتو وہ شفایاب ہوگا۔
(۵) اگر حاملہ عورت انہیں دیکھے تو اس کی تعبیر ڈاکٹر بنے والا بیٹا بھی ہوسکتی ہے۔

عیسائی
(1) اگر خواب میں خود کو عیسائی دیکھے تو وہ ایسی بدعت میں مبتلا ہے، جو عیسائیوں سے ملتی جاتی ہے۔
(۲) عیسائیوں کو دیکھنا دوستوں کی شکل میں دشمن کا سامنا کرنے کی دلیل ہے۔

غار
خوف زدہ شخص غار کو دیکھے تو اس سے مراد امن وسلامتی“ ہے۔
غبار
(1) آسمان و زمین کے درمیان غبار دیکھنے سے مراد ایسا مشکل کام ہے، جس سے نکلنے کا راستہ معلوم نہ ہو رہا ہو۔
(۲) اپنے اوپر غبار” دیکھنا سفر کرنے کی علامت ہے۔

غربت و افلاس:
غربت و افلاس دیکھنا ” دینی کوتا ہی ” کی علامت ہے۔

غضب:
(1) خواب میں ” غضب” سے مراد قید و بند ہے، جو شخص غصے ہو کر گھر سے نکلے وہ قید ہو جائے گا۔
(۲) اگر رضائے الہی کے لیے غصے ہو کر نکلے تو وہ طاقت اور منصب سے بہرہ ور ہو گا۔
(۳) غیظ و غضب سے مراد غربت اور دولت کا ضیاع ہے اور یہ وفات کی بھی علامت ہے۔

غصہ پینا:
خواب میں قصہ پینے کی تعبر تعریف و توصیف، نیکی اور حسن سلوک ہے۔

غنیمت
غنیمت حاصل کرنے سے مراد کشادگی ، فرحت و سرور، رزق، مقصد کا حصول اور مال و دولت میں برکت ہے۔

غوطہ زن ہونا:
(1) اگر سمندر میں غوطہ زن ہو اور اسے کیچڑ لگ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے حکمران کی طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(۲) غوطہ زن سے مراد مشکل کاموں کو سرانجام دینے والا شخص ہے۔

غیبت
(1) خواب میں غیبت کرنا برکتوں کے اٹھ جانے کی علامت ہے۔
(۲) غیبت کی تعبیر اپنی ہی طرف لوٹنے والی تکلیف اور پریشانی ہے۔
(۳) اگر کسی شخص کی کسی قسم کی غیبت کر رہا ہو تو وہ خود اس میں بہتا ہوگا۔

غیب دانی کا دعویدار :
اس سے مراد فریب زدہ اور من گھڑت باتیں کرنے والا شخص ہے۔

غیرت
اس کی تعبیر لالچ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں