Dreams and interpretation | خواب اور ان کی تعبیر


اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ وہ حج کے لیے گیا ہے ، اس نے بیت اللہ کا طواف کیا ہے اور کچھ ارکان حج ادا کیے ہیں، تو یہ اس کی دینی حالت کی بہتری ، اجر وثواب ملنے ،خوف سے بچنے یا قرض کے ادا کرنے اور امانتیں واپس کرنے کی علامت ہے۔ اگر مسافر ہو تو واپس پہنچ جائے گا اور اگر تاجر ہو تو نفع حاصل کرے گا، اگر مریض ہو تو شفایاب ہو جائے گا۔ اگر اس نے پہلے حج نہ کیا ہو تو وہ حج کرے گا۔
حجامت ( بال کٹوانا ):
(۱) حجامت کی تعبیر سر اور آنکھوں کی تکلیف سے نجات بھی ہوسکتی ہے۔
(۲) اگر جسم کے ایسے حصے سے بال مونڈھے جارہے ہوں ، جہاں سے بال مونڈھے نہیں جاتے تو اس سے آفت اور طوفان بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
(۳) سر کے بال منڈوانے کی تعبیر امانت کی واپسی اور خوف سے نجات ہے۔
اسی طرح حج کے دوران بال منڈوانے سے مراد قرض کی ادائیگی اور فتح یاب ہونا ہے ،
بال کٹوانے سے مراد خوف سے نجات ہے۔
اگر حج کے علاوہ بال منڈوائے ، تو اس سے مراد قدرے کم نیک ہونا ہے۔ اگر وہ کسی مصیبت میں ہو تو اس کی مصیبت ختم ہو جائے گی
(۴) داڑھی کے منڈا ہونے سے مال و دولت اور عزت کا ختم ہونا مراد ہے۔حجر اسوداس کی تعبیر بیت اللہ کا حج ہے۔
حد کا نفاذ :
یہ دین دار اور پر ہیز گار ہونے کی علامت ہے۔
حساب کرنا:
(1) میت کا حساب ہونے سے مراد عذاب ہے۔
(۲) اگر خود احتسابی کر رہا ہو تو اس سے مراد تو بہ اور رجوع الی اللہ ہے۔
حج کاموسم
اگر کوئی شخص حج کے لیے اس کے موسم میں سفر کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غم اور پریشانی سے نجات حاصل کرے گا
حسد
(1) اس سے مراد حاسد کی تباہی اور محسود کی بہتری ہے۔
(۲) اس سے مراد خیانت، تکبر، جادو اور لڑائی جھگڑا بھی لیا جا سکتا ہے۔
جبکہ محسود کے حق میں اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے رزق میں اضافہ ہوگا۔
حصہ داری
اگر غریب آدمی اپنے سے اعلیٰ مرتبے والے آدمی کے ساتھ شراکت کرے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ امیر ہو جائے گا۔
حکمران:
(1) حکمران کو دیکھنے سے مراد آدمی کا سر براہ ہے۔
(۲) غیر شادی شدہ کی شادی ہونا بھی اس کی تعبیر ہے، کیونکہ وہ گھر آتا ہے ، تو حکمران بن جاتا ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص بزور حکمران بنے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے قید ہو جانے اور خیانت کرنے کا اندیشہ ہے۔
کیونکہ
حکمران قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے دونوں ہاتھ گردن سے بندھے ہوں گے ، اس کا مبنی بر انصاف فیصلہ انہیں کھول سکے گا۔
حکیم (ڈاکٹر):
(۱) اگر حکیم مریض کے پاس آئے ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شفایاب ہو جائے گا۔
(۲) اگر وہ تندرست کے پاس آئے تو وہ بیمار ہو جائے گا۔ خصوصاً اگر وہ کوئی مفید چیز کھانے کوکہہ رہا ہو۔
حلف اٹھانا :
(1) اگر کوئی شخص سچی قسم اٹھائے تو وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور حق بیان کرے گا۔
(۲) اگر جھوٹی قسم اٹھائے تو وہ رسوا ہوگا اور کئی گناہوں کا ارتکاب کرے گا۔ اسے ندامت اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(۳) اگر صلیب یا ستاروں یا سمندر وغیرہ کی قسم اٹھائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ گمراہی سے کام لے گا۔
(۴) اگر اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائے تو اس سے مراد حق کی پیروی اور اتباع سنت ہے۔
حمل
(1) اگر کسی کو اس کی بیوی حاملہ نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ دنیا سے بہتر فائدے کی اُمید رکھتا ہے۔
(۲) اگر خود کو حمل کے ساتھ دیکھے تو اس کی تعبیر دنیا اور مال و دولت کا اضافہ ہے۔
(۳) بے خاوند اور کنواری عورت کے حاملہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔
حمام
(۱) اس کی تعبیر عورت بھی ہوسکتی ہے، اگر وہ خوبصورت ہو، اس میں بو نہ ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی بیوی حسن معاشرت سے بہرہ ور ہے اور اگر خوبصورت نہ ہو تو اس سے الٹ مراد ہوگا۔
(۲) حمام سے مراد آرام اور تکلیف کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔
حضرت حوا
(1) خواب میں حضرت حوا کو دیکھنے سے مراد برکت اور مفید چیزوں کی کثرت ہے۔
(۲) حضرت آدم و حوا دونوں کو دیکھنے کی تعبیر ایک بہتر جگہ سے کم تر جگہ منتقل ہوتا اور ممنوعہ کام کا مرتکب ہونا بھی ہوسکتا ہے۔
حوض
اگر حوض سے وضو کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی کے حکم سے پریشانی سے نجات ہو جائے گی۔
حیرت
حیران ہونے سے مراد غافل ہونا اور شیطان کا گمراہی کی رغبت دلانا ہے۔
خارش
خارش کرنے سے مراد رشتے داروں کی حالت زار کا شکوہ اور ان کی طرف سے تکلیف کاسامنا ہے۔
خارش زدہ ہونا:
(۱) اگر خارش زدہ آدمی زخم پر خارش کر رہا ہو اور پیپ نہ ہو تو اس سے مرا درشتہ داروں کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف ہے۔
(۲) اگر زخم میں نمی ہوتو ایسا شخص پریشان ہو کر دولت حاصل کرے گا۔
ختنہ کرنا
(1) اس کی تعبیر صفائی اور خوشی و مسرت ہے۔
(۲) اگر کوئی شخص مختون ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے اسے گناہوں سے پاک کر دیا ہے۔
(۳) اگر کوئی نوجوان لڑکی یہ خواب دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی ، اس کی تعبیر ماہواری بھی ہو سکتی ہے۔
ختنہ کرنے والا آلہ :
اسے دیکھنے سے مراد خامیوں سے پردہ اٹھ جانا ہے۔
خچر
(۱) یہ سفر کی علامت ہے۔
(۲) خچر پرسوار ہونے سے مراد لمبی عمر اور بانجھ عورت سے شادی کرنا ہے۔
(۳) اگر خچر لگام کے ساتھ ہو تو اس سے مراد مہذب اور خوب صورت عورت ہے یا پھر اس سےمفید سفر مرا دلیا جاسکتا ہے۔
خدا حافظ کہنا ( الوداع کرنا ):
(1) مریض کو الوداع کر دینے سے مراد اس کی وفات ہے۔
(۲) بیوی کو طلاق دینا بھی اس کی تعبیر ہے۔
(۳) سفر کرنا اور ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونا بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔ خراٹے بھرنا: اس کی تعبیر خوف کا ختم ہوتا ہے۔
خرچ
(1) اہل وعیال پر خرچ کرنے کی تعبیر صدقہ کرنا ہے۔
(۲) اس کی تعبیر فراخ رزق اور اللہ تعالی کی طرف سے نعم البدل ملنا بھی ہے۔
خراش
(1) کسی شخص کو خراش لگانے سے مراد یہ ہے کہ وہ اسے مالی نقصان پہنچائے گا، یا اس کے رشتہ داروں کے بارے میں ضرر رساں ہوگا۔
(۲) اس سے مراد باتوں ہی باتوں میں تکلیف دینا بھی ہو سکتا ہے
خرگوش
اس کی تعبیر بز دل آدمی ہے۔
خزانه
(1) اگر کسی کو خواب میں خزانہ ملے اور وہ
طالب علم ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ علم حاصل کرے گا،
اگر تاجر ہوتو وہ تجارت کی وسعت اور سخاوت سے بہرہ ور ہوگا ،
اگر وہ حکمران اورصاحب منصب ہو تو وہ بلند مرتبہ و منصف ہوگا۔
(۲) خزانہ دیکھنے کی تعبیر مستغنی اور بے نیاز ہونا بھی ہے۔
خسره:
(۱) یہ مال و دولت کی علامت ہے۔
(۲) اگر کسی کو خسرہ ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے مال و دولت میں اضافہ ہوگا۔
(۳) اگر بیٹے کو خسرہ ہو جائے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے بیٹے پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہوگا۔
(۴) پھوڑے پھنسی کی تعبیر بھی دولت کا اضافہ ہے۔
خشک ہونا:
اس کی تعبیر غربت ، تنگ حالی اور عدم راحت ہے
خضاب لگانا :
(1) داڑھی پر خضاب لگانے سے مراد نیک ہونا اور سنت پر عمل پیرا ہونا ہے۔
(۲) ہتھیلی پر خضاب لگانے سے مراد معاشی خوش حالی ہے۔
(۳) اگر عورت کو ہاتھ پر مہندی لگی ہوئی نظر آئے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا خاوند اس سےاچھے انداز میں رہے گا۔
حضرت خضر (علیہ سلام ) :
(۱) حضرت خضر کو دیکھنا خوش حالی، کثرت انعامات اور امن وسلامتی کی علامت ہے۔
خلیفہ
(1) خلیفہ کو دیکھنے یا خود خلیفہ بنے کی تعبیر بہتر انجام ہے۔
(۲) خلیفہ کو دیکھنابد حالی کے ختم ہونے اور بلند مرتبہ ہونے کی بھی علامت ہے۔
(۳) اگر دیکھنے والے سے کسی شخص نے کوئی وعدہ کر رکھا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا وعدہ پورا ہوگا اور اس کی اُمید پوری ہوگی ۔
خط
(۱) اگر خوش خبری کا خط ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے مخفی منصوبے کا انجام بہتر ہوگا۔
(۲) اس سے یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ اسے مال و دولت یا اولا دیا بیوی ملے گی۔
خطیب (مقرر )
(1) اس سے مراد خشیت الہی، تو بہ اور تبلیغی ہے
(۲) اگر کوئی غیر شادی شدہ عورت مقرر کو دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی ، اسی طرح غیر شادی شدہ مرد کے حق میں بھی اس کی یہی تعبیر ہے۔
(۳) اگر وہ دیکھے کہ میں مقرر بن گیا ہوں اور وہ کسی منصب کے اہل ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مناسب حال منصب حاصل کرے گا۔
(۴) اگر عورت تقریر کر رہی ہو تو وہ نیک آدمی سے شادی کرے گی۔
خنجر
خنجر دیکھناشر، تکلیف اور حرام کمائی کی دلیل ہے۔
ہاتھ میں خنجر لینے سے مراد دولت اور طاقت کا حصول ہے۔
خندہ پیشانی:
(1) علماء اور نیک لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے کی فرماں برداری کی علامت ہے۔
(۲) ایسے لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا جو ہنسی مذاق کرنے والے اور فسادی قسم کے ہوں ، یہ دین سے غفلت ، حرام کاموں کی طرف میلان اور اہل بدعت کے ساتھ رہنے سہنے کی دلیل ہے
خود پسندی
(1) اس سے مراد ظلم وزیادتی ہے۔
(۲) سی تباہی و بربادی کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔ خوشبو
(1) خوشبودان سے پھیلنے والی خوشبو سے مراد اچھی شہرت ہے۔
(۲) جو شخص اپنے ہاتھ میں خوشبودان لیے ہوئے ہو، اگر اس کی کوئی چیز گم ہو چکی ہو تو وہ اسے واپس مل جائے گی اور وہ کوئی خوش خبری سنے گا۔
(۳) مریض کے لیے وفات کی علامت ہے۔
(۴) اگر عورت نے خوشبو لگائی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ نیک کام کرے گی ، اگر وہ غیر شادی شدہ ہو تو اس کی شادی ہونے والی ہے۔
(۵) اگر چور یا دھوکہ باز آدمی خوشبو لگائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ تو بہ کر لے گا۔
خوشبودان
(1) خوشبودان سے خوشبو سونگھنے کی تعبیر لوگوں کے ساتھ بہتر انداز میں رہنا سہنا ہے۔
خوف
خوف کی تعبیر امن وسلامتی ہے۔
(۲) اس کی تعبیر توبہ بھی ہوسکتی ہے۔
خون
اگر خون قمیص پر لگا ہوا ہو اور پتہ نہ چل رہا ہو کہ یہ کہاں سے لگا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ کسی نا معلوم آدمی کی طرف سے اس پر کوئی الزام لگے گا۔
خوشی و مسرت:
مصیبت سے نجات یا نیک عمل کی دلیل ہے۔
خوش حالی
(1) تنگی سے آسانی میں آنے ، پریشانیوں کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) اس کی تعبیر قرض کی ادائیگی بھی ہے۔
خوف و ہراس:
(۱) اس کی تعبیر امن وسلامتی ہے۔
(۲) اس سے تو بہ بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
خیانت
اس سے مراد ” حرام روزی“ ہے۔
خیمه
(۱) یہ خوش خبری کی علامت ہے۔
(۲) اس سے سفر بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
(۳) اس سے مراد ” بیوی بھی ہوسکتی ہے
خیر خواہی
اگر دشمن نصیحت کر رہا ہوتو یہ دھوکہ کھانے اور مکروفریب زدہ ہونے کی علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ فَدَلَّاهُمَا بِغُرُورٍ ) (الاعراف : ۲۲۰۲۱)
اور اس نے ان دونوں کے رو برو قسم کھالی کہ یقین جانیے میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں پھر ان دونوں کو فریب سے نیچے لے آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں