خوابوں کی سچی تعبیر

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
حرف ‘ ت ’ سے شروع ہونے والے ناموں کی مثالیں درج ذیل ہیں

  • تاج
  • (1) اس کی تعبیر علم قرآن مجید اور سلطنت ہے۔
  • (۲) اگر عورت خواب میں سر پر تاج رکھے ہوئے ہو ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔ اگر وہ شادی شدہ اور حاملہ ہوتو بیٹا جنم دے گی۔
  • تاجر
    (1) خواب میں تاجروں کو دیکھنے سے مراد نفع مند چیزیں ،منصب اور سفر ہے۔
    (۲) تاجروں کو دیکھنے کی تعبیر اللہ تعالیٰ کے فرائض حج ، جہاد، روزہ اور نماز جمعہ میں کوتاہی بھی کی جا سکتی ہے۔
  • تاریکی:
     (1) اس سے مراد گم راہی اور حیرت ہے۔
  • تازہ کھجور :
    (۲) اس سے ظلم بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ تازہ کھجور :

اس کی تعبیر رزق حلال کا حصول، بیماری سے شفایاب ہونا اور تنگی سے نجات ہے۔

  • تالا
  • (1) اس سے مراد امانت دار آدمی ہے

(۲) اگر قیدی نے خواب میں تالا کھول لیا ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ آزاد ہو جائے گا۔

(۳) اگر کوئی غم زدہ تالا کھولے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔
 (۴) تالوں سے غفلت بھی مراد لی جاسکتی ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
 أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبِ أَقْفَالُهَا + ) (محمد : ٢٤)

کیا وہ قرآن مجید پر غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔“

  • تحفہ
  • (1) خواب میں تحفہ ملنے کی تعبیر ” فرحت و سرور اور محبت و مودت ہے۔
  • (۲) یہ دو مخالفوں کی صلح کی بھی علامت ہے۔
  • ترازو

(1) خواب میں تراز و مشاہدہ کرنے کی تعبیر ایمان اور عدل و انصاف ہے۔

(۲) اس سے قاضی بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔

  • ترش رو

اگر آدمی کی پیشانی پر شکن پڑے ہوں اور وہ ترش رو ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوگی۔

  • ترک دنیا
  • اس سے مراد ہے :

 ”لوگوں کے ہاں پسندیدہ ہونا ۔“

  • تَشَهدُ کی حالت میں بیٹھنا:

اگر کوئی شخص خواب میں ایسے بیٹھا ہوا ہو ، جیسے نماز میں دورانِ تشہد بیٹھا جاتا ہے ، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہو گئی ہے اور اس کی ضرورت پوری ہو گئی ہے۔

  • تعزیت کرنا:
  • خوش حال شخص سے تعزیت کرنے کی تعبیر اس کا مصیبت میں مبتلا ہونا ہے۔

(۲) مفلوک الحال شخص سے تعزیت کرنے سے مراد کشادگی ، فراخی اور تنگی کا خاتمہ ہے۔

 (۳) جو شخص خواب میں دیکھے وہ کسی مصیبت زدہ شخص سے تعزیت کر رہا ہے، وہ اس مصیبت سے نجات پالے گا یا اسے کوئی خوش خبری ملنے والی ہے۔

 (۴) اگر مصیبت زدہ کے علاوہ کسی شخص سے تعزیت کر رہا ہو، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوگا ، جو باعث اظہار افسوس ہوگا۔

  • تعلقات قائم کرنا:

 (1) علماء اور نیک لوگوں سے تعلقات استوار کرنا عبد کی پابندی اور دوستی کو تحفظ دینے کی علامت ہے۔

 (۲) بدعتی اور بے دین لوگوں سے تعلقات بنانا  خرابی اور ضیاع وقت کی دلیل ہے۔

  • تعمیر کرنا:

 اگر کوئی شخص کسی شہر یا قصبے میں عمارت تعمیر کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی وہاں شادی ہوگی ۔

  • تعلیم حاصل کرنا:

 خواب میں قرآن مجید ، حدیث شریف علم و حکمت یا کسی فن کی تعلیم حاصل کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص غربت و افلاس سے نکل کر دولت مند ہو جائے گا اور گم راہی سے ہٹ کر ہدایت پر آ جائے گا۔

  • تکبر کرنا:

 (1) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسے دنیا کے انعامات مل گئے ہیں اور ان کی وجہ سے وہ تکبر کا اظہار کر رہا ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی عمر پوری ہونے والی ہے۔

(۲) اس سے ظلم وستم اور انجام بد بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔

  • تلوار

 (1) اس کی تعبیر بینا ” اور ” حکمران ” ہے، اگر کسی شخص نے تلوار انکار بھی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کسی بڑے علاقے کا حکمران یا منتظم ہوگا۔

(۲) اگر کوئی شخص خواب میں اپنی بیوی کو تیر پکڑارہا ہو یاوہ اسے تیر پکڑارہی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو نرینہ اولاد سے نوازے گا۔

 (۳) اگر بیوی کو میان میں رکھی ہوئی تلوار پکڑارہا ہو تو اس سے مراد بیٹی کی بندش ہے۔

 (۴) تلوار کی تعبیر فتنہ و فساد بھی ہوسکتی ہے۔

  • تلف کرنا:

 اگر کوئی شخص خواب میں کوئی اچھی چیز خراب کر دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے ہاں موجود خیر و برکت کو ختم کر بیٹھے گا۔

  • تندرستی

(1) صحت مند ہونے سے مراد انعامات الہی اور مذہبی اچھائی ہے۔

 (۲) اگر مریض خواب میں صحت مند ہو جائے تو اس سے مراد شفایاب ہونا ہے

  • تنہائی

خواب میں تنہا رہ جانے کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والا کسی فن یا رائے میں منفرد اور اکیلا ہے۔

  • تنازع

اگر کوئی خواب میں کسی سے جھگڑ رہا ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کسی سخت غم اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • تو بہ کرنا:

خواب میں تو بہ کی تعبیر نجات پا جانا ، کامیاب ہونا اور محبت الہی ہے۔

  • تو کل کرنا:

تو کل کرنے کی تعبیر مقصد تک رسائی اور موجودہ تکلیف کی انتباہ ہے۔

  • تھوکنا:

اگر کوئی آدمی تھوک رہا ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کوئی بری بات کرے گا ، اگر تھوک میں خون یا بلغم ہو تو اس کی گفتگونا جائز موضوع سے متعلق ہے

  • تیرا کی:

(1) اگر سمندر میں تیر رہا ہو اور وہ تیرا کی کافن جانتا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق علم حاصل کرے گا۔

 (۲) اگر سمندر کی لہروں میں پہنچ کر اچھے انداز سے تیرا کی کرے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی بڑا کام در پیش ہوگا یا وہ بڑا عہدہ و منصب حاصل کرے گا اور اسے شان و شوکت اور طاقت حاصل ہوگی

  • تیر

 اس سے مراد جنگ اور لڑائی جھگڑا ہے۔

 تیراندازی

اس سے یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ تیر اندازی کرنے والا علماء کرام یا پاک دامن عورتوں پر الزام لگائے گا۔

  • تیز چلنا :

تیز رفتاری سے مراد نیک کاموں میں سبقت کرنا اور انہیں جلدی جلدی سرانجام دیتا ہے۔

تیل:

(1) تیل کے علاوہ چکناہٹ سے مراد غم اور پریشانی ہے۔

 (۲) اگر اس میں خوشبو یا عطر ہو تو اس سے مراد ایسی چیز کی بنا پر تعریف و توصیف ہے، جو انسان میں موجود نہ ہو۔

(۳) تیل سے مراد رزق حلال اور استعمال کرنے والے کا شفایاب ہونا ہے۔

(۴) زیتون کے تیل سے مراد علم، برکت ، نور، ہدایت ، شفا اور رزق حلال ہے۔

  • تیم کرنا:

(1) تیم کرنا سفر کرنے کی علامت ہے۔

 (۲) اس کی تعبیر ایسے مرض سے آگاہ کرنا ، جس میں تمیم کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں