خوابوں کی پٌرکشش تعبیر

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
حرف ‘ٹ، ث، ج، ’ سے شروع ہونے والے ناموں کی مثالیں درج ذیل ہیں

ٹانگ
دونوں ٹانگوں سے مراد اس کا مال و دولت اور مویشی ہیں۔

ٹاور
(۱) اگر کوئی آدمی اپنے آپ کوٹ اور یا بلند جگہ پر دیکھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تلاش کرنے والوں سے بچ نہیں سکے گا۔
(۲) اگر وہ بیمار ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والا ہے۔

ٹوپی
(1) نیند میں ٹوپی دیکھنے سے مراد سرداری اور منصب ہے، اگر وہ اسے اپنے سر پر لے لے تو وہ منصب حاصل کر لے گا۔
(۲) اگر ٹوپی میلی اور پھٹی ہوئی دکھائی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے سردار اور نگران کو اس کی میل کچیل کے برابر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(۳) اگر ٹوپی سر سے گر جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے نگران اور رئیس سے الگ ہو جائے گا۔
(۴) اگر عورت خواب میں سر پر ٹوپی پہن لے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے، اگر وہ حاملہ ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔

ٹیلے
(1) ریت کے ٹیلوں سے مراد سفر ہے۔
(۲) ریگستان میں دوڑنے کی کوشش سے قید و بند بھی مراد لیا جاتا ہے۔
(۳) ریگستان میں چلنے سے غم اور پریشانی بھی مراد لی جاسکتی ہے۔

ٹیوب ویل:
(1) کنواں، ٹیوب ویل اور رہٹ کی تعبیر رزق کا جاری رہنا ہے۔
(۲) ان سے مراد مشروب پلانا بھی لیا جا سکتا ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص ٹیوب ویل وغیرہ سے پینے کے لیے پانی طلب کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی زندگی خیر و برکت کے ساتھ گزرے گی۔

ثرید
خواب میں ثرید دیکھنے کی تعبیر آدمی کی زندگی معیشت ، روزگار اور صنعت وحرفت ہے۔
(۲) اگر اسے ثرید یا چکناہٹ بھرا ہوا بر تن دکھائی دے، تو اس سے مراد دنیا کی وسعت و فراخی ہے۔

جادو
جادو سے مراد آزمائش اور دھوکہ ہے، جوشخص خواب میں جادو کر رہا ہو ، وہ میاں بیوی میں غلط طریقے سے جدائی ڈالنے کا سبب ہوگا

جادوگر:
جادوگر سے مراد فتنہ باز انسان ہے

جامع مسجد
(1) جامع مسجد سے مراد ایسی جگہ ہے، جہاں لوگ کوئی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آتے ہوں اور ہر شخص اپنی محنت کے مطابق فائدہ اٹھا کر واپس جائے۔
(۲) اگر کوئی شخص مظلوم ہو کر مسجد میں داخل ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے عدل وانصاف مل جائے گا۔

جبه ( چونه )
(1) جبہ پہننے سے مراد دولت مندی ہے کیونکہ یہ سردی کو روکتا ہے اور سردی سے مراد غربت ہے۔
(۲) اسے گرمیوں میں پہنا الجھن اور پریشانی کی علامت ہے۔

جج
(1) اگر کوئی تاجر شخص خواب میں جج بن جائے اور عدل و انصاف کرے، تو یہ اس کے منصف ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) اگر وہ عام دوکان دار ہو تو یہ اس کے ناپ تول پورا کرنے کی دلیل ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص حج یا نیک یا عالم بن جائے تو اسے بلند مقام ،شہرت ، تقومی اور علم حاصل ہوگا۔
(۴) اگر کوئی شخص حج کو ہنستا اور مسکراتا ہوا دیکھے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی خوشی میسر آئے گی

جراب
جراب سے مراد خادم اور عورت ہے

جسم ( بدن):
(۱) بدن کی صحت اور طاقت سے مراد دینی اور ایمانی طاقت ہے۔
(۲) اگر بدن میں اضافہ نظر آئے اور اس کی تکلیف بھی نہ ہو تو اس سے مراد اللہ تعالیٰ کےانعامات میں اضافہ ہے
(۳) جسم کا نحیف و نزار ہونا دولت اور علم کے کم ہونے کی دلیل ہے۔

جسم کا قابل ستر حصہ:
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے قابل ستر حصے سے کپڑا ہٹ گیا ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے گناہوں سے پردہ اٹھ جائے گا۔

جسم سفید ہو جانا ( برص):
اگر کوئی شخص خود کو برص زدہ دیکھے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بے زینت لباس پہنے گا۔

جلاد
جلاد کی تعبیر دشنام طراز آدمی ہے۔
(1) جلد سے مراد صبر وقتل اور مضبوط اعصاب ہونا بھی لیا جا سکتا ہے۔
(۲) اگر جلد خوب صورت ہو گئی ہو تو اس سے مراد بہتر حالت ، راحت و آرام اور بیماریوں سے شفایاب ہونا ہے۔
(۳) رنگ سرخ ہونے کی تعبیر منصب اور کشادگی ہے۔
(۴) پیلے رنگ سے مراد بیماری ہے۔

جلد بازی ( عجلت )
عجلت سے مراد ندامت ہے، اسی طرح ندامت سے مراد جلد بازی ہے۔

جمعۃ المبارک:
(1) اگر خواب میں جمعتہ المبارک کا دن دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے منتشر کام کو مرتب کر دے گا اور اسے تنگی سے آسانی میں لے آئے گا اور اسے برکت

Tumore prostatico: la prognosi in base a stadio, grado e rischio
Tumore prostatico: la prognosi in base a stadio, grado e rischio
حاصل ہوگی۔
(۲) خواب میں نماز جمعہ پڑھنے سے مراد فرحت و سرور ہے ، اسی طرح اس سے مراد تقریبات میں شرکت محبوب سے ملاقات اور اس کی منشاء کو پورا کرنا ہے۔

جن
جنوں سے مراد ایسے لوگ ہیں، جو دنیاوی کاموں میں حیلہ گر ہوں۔

جنازه
(1) خواب میں جنازہ پڑھنے سے مراد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے لوگوں سے بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔
(۲) اگر لوگ اسے خواب میں کندھوں پر اٹھا کر لے جارہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی بلند مرتبہ اور منصب حاصل ہوگا۔ اگر وہ رو بھی رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ، اس کا انجام بہتر ہوگا۔ اور اگر رونے کے بجائے اس پر تنقید کر میں، تو اس کا انجام بہتر نہیں ہوگا۔
(۳) اگر کسی جنازے کے ساتھ جارہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مسافر کو الوداع کہے گا۔

جنت
(1) اگر جنت کو دیکھے لیکن اس میں داخل نہ ہو تو یہ اس کے عمل کی بہتری کی بشارت ہے۔
(۲) اگر اس میں داخل ہو جائے ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے دنیا و آخرت میں خوشی اور امن نصیب ہوگا۔
(۳) اگر خود کو ” رِيَاضُ الْجَنَّةِ “ میں دیکھے تو اسے اخلاص اور دین کامل کی نعمت نصیب ہوگی۔
(۴) اگر جنت کا پھل کھائے ، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کھانے کے برابر علم نصیب ہوگا۔
(۵) اگر جنت میں گھوم پھر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے فراخ رزق اور بلند مرتبہ نصیب ہوگا۔
(6) جو شخص خوف زدہ ہو اور جنت میں داخل ہو جائے ، تو اس کو سکون و اطمینان نصیب ہوگا ، اگر وہ پریشان رہتا ہے تو اس کی پریشانی دور ہو جائے گی اور اگر غیر شادی شدہ ہے ، تو اس کی شادی ہو جائے گی۔

جنت کا دربان (رضوان فرشته ):
اس سے مراد دائمی خوشی ، انعامات الہی اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہے۔

جنگل
(1) تھکا دینے والے سفر کی علامت ہے۔
(۲) اگر کسی غیر زرعی میدان میں سکونت پذیر ہو جائے تو اسے حج بیت اللہ نصیب ہوگا۔
(۳) اگر کسی جنگل و بیابان میں ادھر اُدھر گھوم رہا ہو تو وہ شاعری کرے گا۔

جھاگ:
پانی کی جھاگ سے مراد بے فائدہ چیز ہے۔
(۱) جھاگ سے مراد ہرا بھرا ہونا ، دولت کمانا اور فائدہ اٹھانا ہے۔

جھنڈا:
(1) اس کی تعبیر ایسا عالم یا زاہد یا امیر آدمی ہے، جولوگوں کی پیشوائی کر رہا ہو۔
(۲) سرخ جھنڈوں سے مراد جنگ ، پیلوں سے مراد و با سبز سے مراد سفر ہے،سفید جھنڈوں کی
(۳) اگر راستے سے بھٹکا ہوا شخص جھنڈا دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ہدایت یافتہ ہو جائے گا۔
(۴) عورت جھنڈا دیکھے تو اس سے مراد اس کا خاوند ہے۔

جھانکنا
(1) نماز میں ادھر اُدھر جھانکنے سے مراد سامان دنیا کی تلاش ، آخرت سے روگردانی اورتعبیر بارش اور سیاہ کی تعبیر قحط سالی ہے۔جھانکنا:خواہشات کی طرف جھکاؤ ہے۔
(۲) چوری اور ڈکیتی بھی اس سے مراد ہو سکتی ہے۔

جنگ:
1۔ جنگ سے مراد قیمتوں میں اضافہ ہے، اگر شہر والے آپس میں جنگ کر رہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اشیاء ضرورت کی قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔
2۔ اگر حکمران کے خلاف جنگ کر رہے ہوں تو قیمتیں کم ہونے کی علامت ہے۔
3۔ حکمرانوں کی باہمی لڑائی سے مراد فتنہ پا ہونا یا با چھونا ہے۔

جنم دینا ( ولادت):
(۱) اس سے مراد مشکلات اور بیماریوں سے نجات ہے۔
(۲) اہل خانہ اور ہمسایوں سے علیحدگی بھی اس کی تعبیر ہوسکتی ہے۔
(۳) اس سے راحت اور کشادگی بھی مراد لی جاسکتی ہے۔

جوتا
(1) اس سے مراد سواری اور سفر ہے۔
(۲) اگر جوتا اتار دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کوئی عہدہ اور منصب حاصل کرے گا۔
(۳) اگر دو جوتوں میں چلتے ہوئے ایک جوتا اتر جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی یا دوست یا شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔

جوئیں:
(1) بہت زیادہ جوؤں سے مراد عذاب ہے۔ اگر زیادہ تعداد میں جوئیں دیکھے تو یہ بھی بیماری ہے نیز یہ خسارے اور غربت کی دلیل ہے۔
(۲) جوئیں مارنے کی تعبیر مصیبت زدہ شخص کا مصیبت سے نجات پا جانا اور مشکل سے چھٹکارا ہے۔
(۳) اگر کسی کو جوں کاٹ لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ نچلی سطح کا کوئی شخص اس پر الزام لگائے گا۔

جھاڑو
اس کی تعبیر غم اور پریشانی کا دور ہونا اور قرض ادا ہونا بھی کی جاسکتی ہے۔


جہاد:
(۱) جو شخص جہاد کے لیے جارہا ہو، وہ آخرت میں بلند درجے حاصل کرے گا۔
(۲) کچھ علما کا کہنا ہے کہ اگر خواب میں جہاد فی سبیل اللہ کر رہا ہو اور کافروں سے لڑ رہا ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے اہل وعیال کے کاموں میں محنت کرنے والا ہے۔
(۳) اگر راہ جہاد میں شہید ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے خوشی و مسرت ، خوش گوار زندگی اور عمدہ رزق حاصل ہوگا۔

جھگڑا
اس کی تعبیر شر غم اور فتنہ وفساد ہے۔

جہنم
(1) جہنم میں داخل ہونے سے مراد گناہوں کا ارتکاب ہے۔
(۲) اگر جہنم سے نکلتا ہوا دیکھے تو اس سے مراد گنا ہوں سے تو بہ کرنا ہے۔
(۳) اگر آگ اس کے نزدیک آجائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے محنت و مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جہاز کا کپتان:
جہاز کے کپتان سے مراد دُور دراز کا سفر ہے۔

جھوٹ بولنا:
فسق و فجور اور نا کامی کی دلیل ہے۔

جيل:
(۱) اگر جیل سے نکل جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مرض سے شفایاب ہو گیا۔
(۲) اگر کسی حکمران کی جیل میں بندھا ہوا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کسی ناپسندیدہ چیز کا سامنا کرنا پڑے گا ، یاوہ ایسی پریشانی میں ہے، جس کے ختم ہونے کی امید ہے۔
(۳) اگر کسی نامعلوم جیل یا تنگ کوٹھڑی سے کھلی فضا میں آجائے اور وہ بیمار یا پریشان ہو ، تو یہ ان سے نجات کی علامت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں