آپ کے خواب کی بہترین تعبیر- اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

حروفِ تہجی کی ترتیب سے آپ کے خواب اور تعبیریں

دادا:
(1) خواب میں دادا بن جانے سے مراد لمبی عمر اور قدرومنزلت میں اضافہ ہے۔
(۲) داداد یکھنے سے مراد والد ہے۔
دادا کے انتقال سے مراد محنت اور کوشش میں کمی ہے۔
حضرت داؤد علیہ السلام:
حضرت داؤد علیہ السلام کی زیارت سے مراد قوت وسلطنت کا حصول ہے۔ اس سے یہ بھی مراد لیا جاسکتا ہے کہ قیدی کو چھوڑ دیا جائے گا یا غم اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
داڑھی:
(1) داڑھی سے مراد دولت مندی، عزت اور زینت ہے۔ اس سے تقومی شعار ہونا اور سنت پر عمل ہونا بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
اگر داڑھی بڑھ گئی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دولت ، ن گوار زندگی حاصل ہوگی۔
(۲) گناہ گار شخص داڑھی دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ گناہ سے تو بہ کرے گا اور گمراہ ہے تو ہدایت یافتہ ہو جائے گا۔
دجال
دجال سے مراد جادو، کذب بیانی اور دشمن کا تسلط ہے۔
دانت گرنا:
(1) دانت گرنے سے مراد ہم عمرلوگوں کی نسبت زیادہ عمر پانا ہے۔
(۲) اگر سب دانت گر جائیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی زندگی بہت لمبی ہوگی۔
(۳) اس کی تعبیر کسی عزیز رشتہ دار کی وفات بھی ہو سکتی ہے۔
(۴) اگر مقروض کے دانت گر جائیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔
(۵) ہاتھ میں دانت گر جائے تو اس سے مراد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اسے مال و دولت حاصل ہوگا۔
دانتوں سے کاٹنا:
(1) اس کی تعبیر مکر وفریب اور کینہ ہے۔
(۲) اگر کوئی شخص اپنی انگلیاں کا تنا ہوا نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بہت سخت کینہ پرور ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ط )) (آل عمران : ۱۱۹) وہ غصے کے مارے انگلیاں چباتے ہیں۔
(۳) جو شخص اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ رہا ہو، اسے ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کچھ کہتے ہیں کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص ظالم ہوگا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيهِ ط )) (الفرقان : ۲۷) اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا۔“
درد
(1) دل کا درد اس چیز کی علامت ہے کہ آدمی دینی معاملات میں بدباطن ہے۔
(۲) جگر کے درد سے مراد اولاد کی بدسلوکی ہے
(۳) ران میں درد سے مراد بیوی اور اہل خانہ سے بدسلوکی ہے۔
(۴) پاؤں میں درد سے مراد اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری سے ہٹ کر کسی کام کے لیے جانا ہے۔
درزی
درزی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر محبت اور لوگوں کا باہمی اتفاق ہے۔
درخت
(1) درختوں سے مراد عورتیں ہیں۔
(۲) درختوں کی تعبیر لڑائی جھگڑے سے بھی ہو سکتی ہے۔
(۳) نامعلوم درخت کو رات کے خواب میں دیکھنے کی تعبیر غم اور پریشانیاں ہیں ۔
(۴) اچھے درخت کی تعبیر اچھی بات اور برے درخت کی تعبیر بری بات ہے۔
درگزر کرنا:
اگر خواب میں کسی مجرم کو معاف کر دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بخش دے گا۔
دروازه
(1) کھلے دروازوں سے مراد رزق کے دروازے ہیں۔ اگر تنگ دروازے سے کھلی جگہ میں آئے تو اس کی تعبیر تنگی سے فراخی میں اور خوف سے امن میں آنا ہے۔
(۲) اگر نیا دروازہ بند کر دے اور غیر شادی شدہ ہو تو وہ نیک عورت سے شادی کرے گا۔
(۳) اگر اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہے لیکن وہ بند نہ ہورہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ایسے کام کو چھوڑ دے گا ، جس کے سامنے بے بس ہو گیا ہے۔
دسترخوان:
اس سے مراد انعامات ، فراخ زندگی اور خوشی و مسرت ہے
دشمنی
اگر خواب میں کسی شخص کی مخالفت کرے ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اسے دوست بنالے گا، اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے عداوت کرنا ایمان کی نشانی ہے۔ اگر ان سے محبت کرے تو یہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ملنے یمن کی مخالفت کی علامت ہے۔
دعا کرنا:
اگر خواب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا ہو اور کوئی دوسرا شخص اس کے لیے دعا کر رہا ہے تو وہ نیکی اور خوشی سے بہرہ ور ہوگا اور ضرورت کے پورا ہونے کی علامت ہے۔
دف ( ڈفلی):
اس کی تعبیر شادی بھی ہو سکتی ہے۔
دفن کرنا
اگر خواب میں دیکھے کہ وہ فوت ہو گیا ہے اور اسے دفن کر دیا گیا ہے تو اس سے مراد ہے کہ وہ دُور دراز کا سفر کرے گا۔
دل
(۱) دل سے مراد بہادری، جرات، عقل مندی ، سخاوت اور اخلاق ہے۔
(۲) دل پریشان ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے راہ حق مل جائے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
حَتَّى إِذَا فَرعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ )) (سبا: (۲۳)
یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو پوچھتے ہیں تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ؟ جواب دیتے ہیں کہ حق فرمایا۔
(۳) اگر دل سیاہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ گمراہ اور گناہ گار ہے، رشد و ہدایت سے فارغ ہے۔
دلال:
دلال کو دیکھنے سے مراد نیکی یا برائی کا راستہ دکھانے والا شخص ہے
دلہن:
دلہن سے مرادسر سبز و شاداب دنیا ہے۔
دم جھاڑا:
اس سے مراد ” جادو ہے۔
دْم:
اس سے مراد ” پیروکار ہیں۔ اگر دم نظر آئے تو یہ اس کے پیروکاروں کی موجودگی کی علامت ہے۔
دماغ
(1) اگر دماغ بڑا نظر آئے تو یہ اس کے عقل مند ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر دماغ بالکل نہ ہو تو یہ جاہل ہونے کی علامت ہے۔
دن
(1) دن سے مراد غم اور پریشانی سے نجات ہے۔
(۲) دلیل کے واضح ہونے کی علامت ہے۔
دنیا سے بے نیازی
اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں کی نظروں میں پسندیدہ ہے۔
دوات
اس سے مراد خادمہ اور بیوی اور مفاد ہے
دوپٹہ
اگر دو پٹہ عورت کے اوپر دکھائی دے تو اس سے مراد اس کا پردہ اور زینت ہے۔
دو پہر کا کھانا:
اگر کوئی شخص دو پہر کا کھانا تلاش کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے بہت مشقت اٹھاناپڑے گی۔
دوڑنا ( سعی کرنا ):
صفا و مروہ کی سعی سے مراد باہمی صلح اور غم سے چھٹکارا اور رزق ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا مریض ہو تو اسے اپنے مرض سے افاقہ ہو جائے گا اور وہ اپنی روزی تلاش کرنے کی کوشش
دودھ
اس سے مراد فطرت اسلام سے مطابقت ہے۔
خواب میں دودھ تازہ خوب اور شیریں زیادتی مال پر دلیل ہے
اگر ترش ہے تو اس کی تحویل اول کے خلاف ہے
اگر دیکھے کہ تازہ دودھ پیا ہے، دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے
اگر عورت دیکھے کہ دودھ اس کے پستان میں جمع ہو گیا ہے، دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا
اگر مرد دیکھے کہ دودھ نکلتا ہے اور اس کے عوض خون آتا ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا
اگر دیکھے کہ اپنے پستان سے دودھ پیتا ہے، دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معاش میں نقصان ہو گا
اگر کوئی مرد دیکھے کہ بچہ ہو گیا اور دودھ پیتا ہے، دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی
اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو دودھ دیتی ہے، دلیل ہے کہ مال پائے گی اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو شیر سے ہٹا کر پھر شیر دیتی ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔
ہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے
اگر خواب میں دیکھے کہ گور خر کا شیر پیتا ہے تو خوبی اور صلاحیت پر دلیل ہے
اگر دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ پیتا ہے،دلیل ہے کہ کسی سردار سے مل پائے گا۔
اگر دیکھے ہرنی کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ روزی اس پر فراغ ہو گی۔
اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے مال اور نعمت پائے گا۔
اگر دیکھے کہ چیتے کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔
اگر دیکھے کہ شیرنی کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حرام پائے گا
اگر دیکھے کہ بھینس کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔
اگر دیکھے کہ گدھی کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا
اگر دیکھے کہ خرگوش کا شیر پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے نفع پائے گا۔
اگر دیکھے کہ مادہ خنزیر کا شیر چیتا ہے۔ دلیل ہے کہ احمق اور بے وقوف ہو گا
اگر دیکھے کہ لومڑی کا شیر چیتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے مکر اور حیلہ کریگا
اگر دیکھے کہ بھیڑیے کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خیال اس کے ساتھ خیانت کرے گا۔
اگر دیکھے کہ بکری کا شیر پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔
خواب میں ایسے جانور کا شیر نکالنا کہ جس کا گوشت حلال ہے مال حلال پر دلیل ہے اور جس کا گوشت حرام ہے اس کا شیر غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دودھ تین وجہ پر ہے :
() روزی حلال
(۲) مال اورفرزند
(۳) غم و اندوه
دوزخ
(1) اگر دوزخ میں داخل ہو جائے تو وہ کبیرہ گناہ کرے گا ، اگر اس سے نکل جائے تو وہ گناہوں سے تو یہ کرے گا۔
(۲) اگر آگ اس کے نزدیک ہو جائے تو اسے مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا
دوکان
دوکان سے مراد بیوی ، اولاد، موت و حیات ، مال و دولت اور شان و شوکت ہے۔
(1) دوکان سے مراد والد اور والدہ بھی ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ دونوں اسے دنیا میں لانے اور خوراک دینے کا ذریعہ بنے ۔ دوکان میں کمی یا اضافہ یا جدت یا گرنا دکھائی دے تو اس سے مراد مذکورہ چیزوں میں اس کا پیدا ہونا ہے۔
(۲) اگر دوکان میں بیٹھا ہوا ہو تو بہتر چیز حاصل کرے گا۔
(۳) اگر اس کی دوکان گر پڑے اور اس کی والدہ یا والد یا بیوی بیمار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مریض فوت ہو جائے گا۔
دولت مندی
دولت مندی اور ثروت سے بیوی اور نیک اولا د بھی مراد ہوسکتی ہے۔
دو آنکھیں :
(1) اس کی تعبیر انسان کا دین اور عقل و بصیرت ہے جس کے ذریعے اسے ہدایت حاصل ہوتی ہے۔
(۲) اگر جسم میں بہت کی آنکھیں معلوم ہوں تو اس سے مراد دین اور نیکی میں اضافہ ہے
(۳) اگر آنکھیں لوہے کی ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا پردہ چاک ہو جائے گا اور اسے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(۴) اگر نگاہ بہت تیز معلوم ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دینی لحاظ سے اس کا باطن ظاہر سے بہتر ہے۔ نیز یہ اس کی قوت بصیرت کی علامت ہے۔
(۵) اگر آنکھ میں سفیدی نظر آئے تو وہ غم میں مبتلا ہوگا یا اس کا پسندیدہ شخص اس سے جداہو جائے گا۔
(4) آنکھوں کی بینائی ختم ہو نا عذاب الہی کے نازل ہونے کی علامت ہے۔
(۷) اگر آنکھیں سرخ ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کسی پیش آمد ہ واقعہ میں اسے غصہ آئے گا۔
دہلیز :
اس سے مراد ” بیوی“ ہے۔
دھمکی دینا:
اگر خواب میں کوئی شخص دھمکی دے رہا ہواور جھنے پر مجبور کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ دیکھنے والا کامیاب ہوگا اور اسے دھمکی خوف زدہ نہیں کرے گی اور وہ اس کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
دھتکارنا:
ایسے شخص کو دھتکارنا جو بظاہر نیک ہو، نیکی سے منہ پھیر نے اور اعراض کرنے کی دلیل ہے۔
دھلائی کرنے والا ( دھوبی ):
دھوبی کو خواب میں دیکھنا تنگیوں اور پریشانیوں کے ختم ہو جانے کی علامت ہے۔
دھواں :
دھواں دیکھنا دہشت،عذاب سزا، غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
دیمک:
(1) خواب میں دیمک دیکھنے کی تعبیر چغل خور آدمی ہے۔
(۲) اگر کسی شخص کو اپنی تھیلی یا لاٹھی میں دیمک نظر آئے تو یہ اس کی وفات کی علامت ہے۔
دنیا :
(1) دنیا سے مراد لہو و لعب ، دھوکہ وفریب اور محنت و مشقت ہے۔
(۲) دنیا کی تعبیر مال و دولت اور بیوی بچے بھی ہوسکتی ہے۔
ڈاک :
خواب میں ڈاک دیکھنے کی تعبیر نقل و حرکت اور سفر ہے۔
ڈانٹ:
اگر خواب دیکھنے والے کو ڈانٹ پلائی جارہی ہے تو وہ گنا ہوں سے تو بہ کر رہا ہے اور گمراہی سے واپس آ رہا ہے۔
ڈوبنا:
خود کو دیا ہوا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی آزمائش میں پڑ جائے گا یا کوئی گناہ کر لے گا۔
ڈول:
(1) جو شخص اپنے لیے ڈول لٹکا رہا ہو وہ اپنی دنیا سنوارنے کی کوشش میں ہے۔
(۲) اگر ڈول سے پانی نکال کر نہار ہا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اگر وہ قیدی ہے تو رہا ہو جائے گا وگر نہ اسے مال و دولت اور خوشی حاصل ہوگی ۔
(۳) اگر کنوئیں میں ڈول لٹکا رہا ہو اور اس کی بیوی حمل سے ہو تو اس کے گھر بیٹا پیدا ہوگا، اگر اس کی بیوی حمل سے نہ ہو تو وہ رزق کا متلاشی ہے۔
ذبح کرنا:
(1) اس سے مراد نافرمانی اور ظلم وزیادتی ہے۔
(۲) اگر کسی انسان کو ذبح کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے گا ، ہر نا قابل ذیح چیز کی تعبیر یہی ہے کہ اسے ذبح کرنے والا اس پر ظلم کرے گا۔
(۳) اگر کوئی انسان غم زدہ ہو اور خواب میں اسے ذبح کر دیا گیا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہوگئی ہے، ذبح کرنے سے مراد شادی بھی ہوسکتی ہے۔
ذکر الہی:
اگر کسی جگہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور تلاوت قرآن مجید ہورہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ جگہ اس محفل کی رونق کے مطابق اچھے طور سے آباد ہو جائے گی۔
ذلت ورسوائی :
خواب میں ذلیل اور رسوا ہونا غربت، بخل اور دینی کمزوری کی علامت ہے۔
رات
رات سکون اور آرام کی دلیل ہے، اس سے تہجد اور عبادت بھی مراد ہوسکتی ہے۔ شرعی لحاظ سے بابرکت رات مثلاً : لیلة القدر وغیرہ کو دیکھنا ہر قسم کی اچھائی کے حصول کی بشارت ہے۔
راہٹ:
خواب میں راہٹ کو دیکھنا روزی کے جاری رہنے کی علامت ہے، اس سے مشروب پینا بھی مراد ہو سکتا ہے، اگر کوئی شخص خواب میں راہٹ سے پانی مانگ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیکی کرے گا اور اچھی زندگی گزارے گا۔
راسته:
(۱) راستہ اور شارع عام سے مراد علم، تو حید اور اتباع سنت ملنے کی کمی ہے۔
(۲) سیدھے راستے پر جاتے ہوئے بھول جانے کی تعبیر راہ حق کو چھوڑنا ہے۔
راکھ :
راکھ سے مراد فضول اور بے فائدہ کام ہے۔
رجسٹر :
رجسٹروں کو دیکھنے کی تعبیر مفید چیز یں ، رزق اور علم کا حصول ہے۔
رس :
(1) اگر خواب میں گنے یا انگور کا رس نکال رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ زیادہ خوش حال ہو جائے گا اور غریب ہے تو وہ امیر ہو جائے گا۔
(۲) اگر کچھ لوگ ہر طرف انگور اور زیتون کا رس نکال رہے ہوں اور پر مشقت ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ خوش حال ہو جائیں گے اور ان کی مشقت ختم ہو جائے گی ۔
رسی :
رسی سے مراد دین ہے، اگر رسی کو مضبوطی سے پکڑ رکھا ہو تو اس سے مراد دین پر اچھے طور سے عمل پیرا ہونا ہے۔
رفوگر:
(1) رفوگر کو دیکھنا بہتری ، راست بازی اور شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
(۲) سفید روئی کی تعبیر خوشگوار رزق اور فراخ معیشت ہے۔
(۳) صاف وشفاف روئی سے مرادزندگی اور خالص علم ہے۔
(۴) اگر طالب علم عوام یا غریبوں میں روٹیاں تقسیم کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے مطلوبہعلم حاصل ہوگا ، اگر واعظ تقسیم کر رہا ہو تو اس سے مراد اس کی وعظ و نصیحت اور تقاریر ہیں۔
(۵) اگر خواب میں کوئی فوت شدہ شخص اسے روئی دے تو اس سے مراد مال و دولت ہے۔
روٹی لگانے والا ( نان بائی ):
(1) نان بائی کو دیکھنا فراخ معیشت کی علامت ہے۔
(۲) اس سے والد اور محبت بھی مراد ہو سکتی ہے۔
(۳) اگر خود روٹیاں لگا رہا ہو تو اسے بہت زیادہ اور بہترین دولت حاصل ہوگی۔
(۴) اگر نان بائی سے روٹی لے تو اس سے مراد پریشانی کا خاتمہ اور معیشت کا حصول ہے۔
روزہ رکھنا:
(1) جو شخص خواب میں روزہ رکھ لے وہ عزت حاصل کرے گا یا وہ تو بہ کرے گا یا قسم کا کفارہ دے گا یا اسے بیٹا ملے گا۔
۲) جو شخص رمضان المبارک میں روزے کے بغیر ہو، وہ نیکی کے لیے دُور دراز کا سفر کرے گا۔
(۳) اگر خواب میں روزہ رکھنے والا مریض ہوتو وہ شفایاب ہوگا۔
روسٹ (بھنا ہوا):
اس کی تعبیر جلد ملنے والی روزی ہے۔
روشنی روشنی کی تعبیر ہدایت یافتہ ہونا یا گناہ سے تو بہ کرنا ہے ، روشنی نیک عملوں اور علم کی بھی نشانی ہے۔
رقص کرنا:
اس سے مراد مصیبت ہے۔ اگر کسی دوسرے کے سامنے رقص کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس کی مصیبت میں شامل ہوگا۔
رونا:
(۱) اگر رونازور دار آواز کے ساتھ ہاتھپڑ مارنے یاسیاہ لباس پہنے یا گریبان پھاڑنے کے ساتھ ہوتو ی غم اور پریشانی کی علامت ہے۔
(۲) اگر تلاوت قرآن مجید یا خشیت الہی کی بنا پر یا گناہ پر ندامت کی وجہ سے ہو تو خوشیس ومسرت اور پریشانیوں کے خاتمہ کی علامت ہے۔
ریت کے ٹیلے:
(۱) ریت کے ٹیلے دیکھناسفر کی علامت ہے۔
(۲) ریت کے ٹیلوں میں دوڑنے کی کوشش کرنا قید وبند کی علامت ہے۔
(۳) ٹیلوں میں چلنے سے مراد غم اور پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔
ریسٹورنٹ
اس کی تعبیر “سفر” ہے۔
ریشم
(1) خواب میں ریشم دیکھنا عشق کی علامت ہے۔
(۲) اگر علماء وفقہاء نے ریشم پہن رکھا ہو تو اس سے مراد اُن کی دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی دعوت ہے۔
(۳) ریشم سے مراد خاندانی عورت سے شادی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے مراد دائگی عزت و منصب ، بیوی بچوں کی بہتر حالت، دین پر استقامت اور
ریچھ کا بچہ:
بیماریوں سے شفا ہے۔
زادِ راه :
اگر سفر کی حالت میں زاد راہ لیے ہوئے ہو تو اس سے مراد تقویٰ ہے۔
زانی اور زانیہ:
خواب میں زانیہ عورت سے سابقہ پڑنے سے مراد دنیا اور اس کی تلاش ہے۔ اگر زانیہ سے زنا کرے تو وہ کسی برائی اور فتنہ انگیز چیز کا سامنا کرے گا۔
زبان:
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی زبان کے طول یا عرض میں اضافہ ہو چکا ہے تو اس سے مراد طاقت اور مد مقابل کے مقابلہ میں کامیابی ہے، یہ صحیح اور ادیب ہونے کی بھی دلیل ہے۔
زخمی کرنا:
اگر ایک شخص دوسرے کو زخمی کر دے اور خون نہ نکلے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مجروح کے بارہ میں سچ بات کہے گا ، اگر نکل آئے تو اس میں پائی جانے والی سچی بات کی غیبت کرے گا۔
زره:
زرہ سے مراد دشمن سے تحفظ اور خوف و ہراس سے امن میں آنا ہے۔
زراعت (کھیتی):
کھیتی باڑی کرنے سے مراد شادی کرنا ہے، اگر خواب میں کسی ایسے شخص کی زمین کاشت کرے۔رہا ہو، جسے وہ پہچانتا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کی بیوی سے شادی کرے گا۔
زرد :
اگر خواب میں چہرہ پیلا ہو جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بیمار ہو جائے گا۔
زرگر:
زرگر کو دیکھنا، ریا کاری، کذب بیانی ، ملاوٹ اور دھوکہ بازی کی علامت ہے۔
زعفران :
زعفران سے مراد، نیک شہرت اور اچھی یاد ہے۔کی تعبیر مال و دولت میں اضافہ، بہت زیادہ اچھی چیزیں حاصل کر لینا، منصب کی بلندی اور مصائب کا ازالہ ہے۔
حضرت زکریا علیہ اسلام :
حضرت علیہ اسلام کی زیارت ہونے کی تعبیر بڑی عمر میں نیک اور خوش اطوار اولا دنصیب ہونا ہے، نیز اس سے بیوی کا صالح ہونا بھی مراد ہے۔
زلزلہ:
(1) اس سے مراد خوف ہے، اگر زمین میں زلزلہ آ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس علاقے میں وبا آئے گی یا وہاں قحط سالی اور خوف و ہراس طاری ہوگا۔
(۲) اگر حاملہ عورت دیکھے کہ زلزلہ آ گیا ہے تو اس سے مراد و وضع حمل ہے۔
(۳) زلزلے سے مراد لوگوں کی بے چینی بھی ہو سکتی ہے۔
زمین
(1) زمین کو خواب میں دیکھنے کی مختلف تعبیریں ہیں ، ہر قطعہ زمین اپنی خاصیت کے لحاظ سے مختلف تعبیر کا حامل ہے۔
(۲) میدان محشر کو دیکھنے کی تعبیر راز دان ہونا ، وعدے میں سچا ہونا اور خوف سے محفوظ ہونا ہے اس سے تو بہ اور ہدایت بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
(۳) کھیتی باڑی والی زمین خوش حالی کی علامت ہے، اگر اس زمین کا مالک بن جائے اور غیر شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا اور اسے اولا د ملے گی۔
(۴) اگر زمین پر زلزلہ آ جائے تو اس کی تعبیر حاملہ عورت کی تولید ہے۔
(۵) اگر زمین میں چیزوں کو دھنسا دیا جائے تو اس سے مراد غفلت ، خود پسندی اور شریعت سے اعراض ہے۔
(۲) اگر غیر معروف وسیع وعریض علاقے میں ہو تو اس کی تعبیر سفر ہے۔
(۷) اگر ہاتھ کے ذریعے یا ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز کے ذریعے زمین کو مارے تو اس سے مراد تجارتی سفر ہے، اگر بنجر علاقے سے سرسبز و شاداب علاقے میں چلا جائے تو اس سے مراد بدعت چھوڑ کر سنت اپنانا ہے، اگر اس کے برعکس ہو تو تعبیر بھی الٹ ہوگی۔
(۸) اگر سفر کا ارادہ کرنے والا شخص خواب میں دیکھے کہ وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں چلا گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ سفر کرے گا اور اس دوران اس کی کیفیت وسعت و تنگی یا سرسبزی و قحط کے لحاظ سے اس علاقے جیسی ہوگی ۔
زمین میں دھنسنا :
خواب میں زمین کے اندر دھننے سے مراد عذاب الہی یا مصیبت و پریشانی یا حکمران کی دھمکی ہے۔
زہر:
زہر پینے کی تدبیر غم اور پریشانی لاحق ہونا ہے۔
زیتون
(1) خواب میں زیتون دیکھنے سے مراد مال و دولت ہے، زیتون کے درخت سے مراد گھر والوں کے لیے با برکت اور فائدہ مند شخص ہے۔
(۲) جو شخص زیتون کے درخت سے تیل نکالے وہ خیر و برکت حاصل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں